گورنر خیبرپختونخوا کی وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا کی وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا کے حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان بہتر روابط، باہمی مشاورت اور تعاون کی اہمیت پر گفتگو ہوئی جبکہ صوبے کی سیاسی و انتظامی صورتحال اور قومی معاملات بھی زیر بحث آئے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں پائیدار امن، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔