عوام ملک کیساتھ ہیں، 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریاست مخالف نعرے لگائے: امیر مقام

عوام ملک کیساتھ ہیں، 9 مئی کو پی ٹی آئی  نے ریاست مخالف نعرے لگائے: امیر مقام

خیبر پختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو ورغلایا، جس کے نتیجے میں 9 مئی جیسا واقعہ پیش آیا۔ 9

انہوں نے کہا کہ مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ریاست کے خلاف نعرے لگائے، صوبے کے عوام جان چکے ہیں کہ دوست کون ہے اور دشمن کون۔ عوام کے سمندر نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہعوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم کل بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں۔

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ وہ دور گزر چکا ہے جب لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے پروپیگنڈا کیا کرتے تھے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔