پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید کوثر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی ایم پی اے کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا، ایم پی اے جاوید کوثر جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش ہونے آئے تھے۔
پولیس کی بھاری نفری صبح سے انسداد دہشت گردی عدالت باہر تعینات تھی، گوجر خان سے ایم پی اے کے علاوہ بھی 2 کارکن گرفتار کئے گئے، گرفتار شدگان کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا۔