وزیراعظم شہباز شریف کا پولینڈ میں فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا پولینڈ میں فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ افسوس

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کا زخمی ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ اور پولینڈ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں پولینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔