اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو تعمیری انداز میں سفارتی عمل سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے لیے فعال اور مسلسل سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔