پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔