فیفا کے صدارتی انتخابات کیلئے تین امیدوار سامنے آگئے

فیفا کے صدارتی انتخابات کیلئے تین امیدوار سامنے آگئے

فیفیا کو موصول ہوئے کاغذات کے مطابق موجودہ صدر جیانی انفینٹینو ایک بار پھر فیفا کی صدارت کے امیدوار ہیں جبکہ فرانس کے فلپ ڈیالو اور جاپان کے کوزو تاشیما بھی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہیں۔

فلپ ڈیالو فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے صدر ہیں جبکہ کوزو تاشیما جاپان فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہیں۔

علم میں رہے کہ جیانی انفینٹینو 2016 سے عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر ہیں۔ فیفا کی صدارت کے لیے جیانی انفینٹینو کو دو امیدواروں کے چیلنج کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا کے صدارتی انتخابات 18 مارچ 2027 کو مراکش کے شہر رباط میں ہوں گے جس میں فیفا کے 77 ویں کانگریس اجلاس میں نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔