رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی

رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی

314رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 265رنز بنا سکی ، بھارت کی جانب سے تلک ورما ۔۔۔اور ابھیشیک شرما 70رنز بناکر نمایاں رہے، شہباز احمد نے 56اور سوریا ونشی نے 11رنز بنائے۔

قبل ازیں دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.2 اوورز میں 313 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز 79 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ معاذ صداقت نے 59 اور فرحان یوسف نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت اے کی جانب سے ہرشت رانا، پرنس یادیو، سوریانش اور وپراج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایوش بادونی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 2023 کے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔