بھارتی حکومت نے ویڈیو گیم پب جی سمیت 118 ایپس پر پابندی لگا دی

بھارتی حکومت نے ویڈیو گیم پب جی سمیت 118 ایپس پر پابندی لگا دی

بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ایپس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملکی خود مختاری، سالمیت، دفاع اور امن عامہ کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ ان ایپس میں انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی چین کی اہم کمپنی ٹینسنٹ بھی شامل ہے۔ پب جی جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی کمپنی کی ملکیت ہے تاہم اس کا موبائل ورژن چینی ٹینسنٹ نے بنایا ہے۔

خیال رہے کہ آن لائن ویڈیو گیم پب جی بھارت میں بھی بہت مقبول ہے دنیا بھر کی طرح انڈیا میں بھی لاکھوں نواجوان اس کو پسند کرتے ہیں۔ اس حکومتی اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انڈین صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا لے کر اپنی دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسی پابندیاں مسائل کا حل نہیں ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جن چینی ایپس پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں پب جی کے علاوہ پب جی موبائل لائٹ، نارڈیک میپ، لیوک، وی چیٹ ورک، وی چیٹ ریڈنگ، علی پے، یوکو، لوڈو، ایپ لاک، لوڈو آل سٹار اور دیگر شامل ہیں۔