پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاریاں مکمل، جلد پروڈکشن شروع ہوگی

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاریاں مکمل، جلد پروڈکشن شروع ہوگی

الیکٹرک وہیکل کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ گزشتہ سال الیکڑانک وہیکل پالیسی کا اجرا ہوا، اس کے بعد الیکڑک گاڑیوں کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ کوشش ہے کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی قیمت کم کی جا سکے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ الیکڑانک گاڑیوں کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، اس کی دیکھ بھال کے لئے نجی کمپنیاں آگے آ رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ای گاڑیاں ملک میں آسانی سے دستیاب ہوں۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہم نے ان گاڑیوں کے معاملے پر عالمی معیارات کو برقرار رکھنا ہے۔ الیکٹرانک گاڑیوں کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی میں بھی مدد ملے گی۔