تازہ ترین
  • بریکنگ :- 20کلوآٹےکاتھیلا 6 ماہ میں 210 روپے 5 پیسےمہنگاہوا،دستاویز
  • بریکنگ :- چینی کی فی کلوقیمت میں 3 روپے 23 پیسےاضافہ ہوا،ادارہ شماریات
  • بریکنگ :- گھی کی قیمت 6 ماہ میں فی کلو 46 روپے 73 پیسےبڑھی،دستاویز
  • بریکنگ :- مٹن 101 روپے،بیف 62 روپےفی کلومہنگاہوا،دستاویز

سام سنگ سستا ترین سمارٹ فون متعارف کرانے کیلئے تیار

Published On 01 August,2021 11:31 pm

سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنا نیا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اس فون کو گلیکسی اے 03 ایس کا نام دیا گیا ہے۔

گلیکسی اے 02 ایس کا سپورٹ پیج سام سنگ کی ایک آفیشل ویب سائٹ پر لائیو کیا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اسے جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی جبکہ میڈیا ٹیک کا ہیلو جی 335 پراسیسر فون کا حصہ ہوگا جس کے ساتھ فور جی بی ریم اور اینڈرائیڈ الیون آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔

گلیکسی اے 03 میں یو ایس بی پورٹ سی، ہیڈ فون جیک اور سائیڈ پر فنگر پرنٹ سکینر موجود ہوگا۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جو 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

سپورٹ پیج میں گلیکسی اے 03 ایس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ تاہم سابقہ لیکس میں بتایا گیا تھا کہ اس فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جس میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوگا۔

خیال رہے کہ گیکسی اے 02 اور اے 02 ایس اس وقت سام سنگ کے سستے ترین فونز ہیں جن کو گزشتہ سال کے آخر میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی اس کا اپ ڈیٹ ماڈل پیش کرنے والی ہے۔