تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کی تقریرکابیشترحصہ مسئلہ کشمیرپرتھا،بیرسٹرسلطان
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےواضح کہاوقت آگیاہےکشمیریوں کوان کاحق خودارادیت ملے،بیرسٹرسلطان
  • بریکنگ :- مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم اوربربریت جاری ہے،بیرسٹرسلطان
  • بریکنگ :- سیدعلی گیلانی کی وفات کےبعدبھارت کارویہ غیرانسانی تھا،بیرسٹرسلطان
  • بریکنگ :- سیدعلی گیلانی کی خواہش تھی ان کی تدفین شہداقبرستان میں کی جائے،بیرسٹرسلطان

ٹیلیگرام: گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد شامل کرنا ممکن

Published On 02 August,2021 05:22 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) ٹیلیگرام میں گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد کو شامل کرنا ممکن ہو گیا۔ میسجنگ ایپ ٹیلیگرام نے جون 2021ء میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اب ٹیلیگرام میں ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ میسجنگ ایپ کے نئے ورژن میں اب کسی گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد کو شامل کیا جا سکے گا۔

ویڈیو کال میں 30 افراد ہی نظر آئیں گے مگر باقی 970 صارفین کال کا حصہ بن کر ویڈیو کو دیکھ سکیں گے اور بات چیت کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ جب اس فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا اس وقت سے گروپ چیٹ میں لوگوں کی تعداد کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی تاکہ ویڈیو اور وائس کالز کو لائیو ایونٹس کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

ویڈیو میسجنگ فیچر میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ہائر ریزولوشن ویڈیو کو بھی دیکھ سکیں گے جبکہ ون آن ون ویڈیو کال کے دوران سکرین کو ساﺅنڈ کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

اسی طرح اپنے میسجز کو ایک دن یا ہفتے کی بجائے ایک ماہ بعد تک آٹو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

ٹیلیگرام نے میڈیا ایڈیٹر کو بھی اپ ڈیٹ اور زومنگ کو بہتر کیا ہے۔ دیگر نئے فیچرز میں زیادہ پاس ورڈ ری سیٹ آپشنز اور اینیمٹڈ ایموجیز قابل ذکر ہیں۔