تازہ ترین
  • بریکنگ :- سعودی ترقیاتی فنڈ پاکستان کو سپورٹ اور کورونا سے 3ارب ڈالر دےگا،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- سعودی عرب تیل کیلئے پاکستان کو سال کےدوران 1.2ارب ڈالر فراہم کرے گا،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- فنڈ برادر ملک پاکستان کیلئےسعودی عرب کےموقف کا پختہ ثبوت ہے،سعودی ترقیاتی فنڈ

دنیا کے طاقتور ترین مقناطیس کا ایک حصہ مکمل

Published On 12 September,2021 04:39 pm

پیرس: (دنیا نیوز) آب وہوا کی تبدیلی کے خلاف جنگ میں دو براعظموں میں ایک ساتھ کی جانے والی کوششوں میں سائنسدانوں نے دنیا کے طاقتور ترین مقناطیس کا ایک حصہ مکمل کر لیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی فرانس میں بین الاقوامی تھرمو نیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر کے سائنسدانوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ مقناطیس ایک بہت بڑے جوہری بجلی گھر کا اہم حصہ ہے، اس کی اونچائی 60 فٹ اور قطر لگ بھگ 14 فٹ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مقناطیس اتنا طاقتور ہے کہ 1 طیارہ بردار بحری جہاز کو کھینچ سکتا ہے اور اس سے بجلی گھر میں توانائی کے جوہری اخراج کے اصول کے تحت بجلی پیدا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس منصوبے پر 35 ممالک مل کر کام کر رہے ہیں اور اس پراجیکٹ کا تخمینہ 20 ارب ڈالر ہے۔

دوسری طرف میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں اور ایک نجی کمپنی نے بھی اپنے الگ الگ بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے بھی دنیا کے سب سے طاقتور ہائی ٹمپریچر سپر کنڈکٹنگ مقناطیس کے کامیاب ٹیسٹ کے ساتھ ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر فشن ری ایکٹرز سے تابکاری خارج ہوتی ہے جو بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اس کے برعکس اس مقناطیس کو جس ری ایکٹر میں استعمال کیا جائے گا اس سے تابکاری خارج نہیں ہو گی۔