ٹوئٹر نے امریکی کانگریس ویمن مرجوری ٹیلر کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا

Published On 02 January,2022 09:45 pm

نیویارک:(دنیا نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی کانگریس ویمن مرجوری ٹیلر کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق کورونا کے خلاف بار بار افواہ پھیلانے پر مرجوری کا اکاؤنٹ بند کیا گیا۔

واضح رہے کہ مرجوری ٹیلر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حامیوں میں سے ایک ہیں اورٹرمپ کے حق میں افواہ پھیلانے پر پہلے بھی ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا تھا۔

مرجوری ٹیلر دائیں بازو کی سازشی نظریات پھیلانے میں بھی پیش پیش ہیں اور وہ جارجیا سے 2021 میں رپبلکن پارٹی کے ٹکٹ پررکن کانگریس منتخب ہوئیں۔
 

Advertisement