مفت ہائی ٹیک کورسز، 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

مفت ہائی ٹیک کورسز، 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے نوجوانوں کو جدید ترین ہائی ٹیک کورسز اور ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، ملک بھر کے 1 ہزار اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 60 ہزار سکلز سکالرشپ مختص کی گئیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 جنوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے، کورسز کے پہلے دو مرحلوں میں شاندار کامیابیاں دیکھنے کو ملی ہیں اور نوجوان ہزاروں ڈالرز کما کر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ کر رہے ہیں۔