تازہ ترین
  • بریکنگ :- عمران خان کےقومی اسمبلی کے 9 حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- عمران خان بیک وقت مردان،چارسدہ،پشاور،کرم،فیصل آبادسےالیکشن لڑیں گے
  • بریکنگ :- عمران خان ننکانہ، ملیر، کورنگی اورکراچی ساؤتھ سے بھی انتخاب لڑیں گے
  • بریکنگ :- این اے 22، 24، 31اوراین اے 45 سےعمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- این اے 108، 118، 237، این اے 239 اور 246 سے بھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوامیں خواتین کی مخصوص نشست کیلئےبھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- شاندانہ گلزارخان،روحیلہ حامد،مہوش علی نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے
  • بریکنگ :- تمام 9 حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاعمل مکمل
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن شیڈول کےمطابق 9حلقوں میں انتخاب 25 ستمبرکوہوگا

واٹس ایپ نے گروپس صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

Published On 02 August,2022 02:50 pm

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپس صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر گروپس کے ایڈمن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

یہ دلچسپ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔