ٹک ٹاک کی کمیونٹی پرنسپلز کے تحت نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری

Published On 24 March,2023 05:27 am

بیجنگ : ( ویب ڈیسک ) چین کی ویڈیو سٹریمنگ ایپ ٹک ٹاک نے کمیونٹی پرنسپلز کے تحت نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

رپورٹس کے مطابق ویڈیو سٹریمنگ ایپ نے اصول و ضوابط سے متعلق نئے پرنسپلز متعارف کروائے ہیں جو انسانی حقوق کی پاسداری سے پیوستہ اور انٹرنیشنل لیگل فریم ورک کے ساتھ منسلک ہیں۔

نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں اس بات کا برملا اظہار کیا گیا ہے کہ کمیونٹی پرنسپلز میں تمام صارفین کو ان کے فیصلوں کے مطابق سمجھنے میں مدد کریں گی۔

کمیونٹی پرنسپلز کانٹنٹ پر نظر رکھنے کے لیے ٹک ٹاک کے فیصلوں میں معاونت کریں گے اور جامع اپ ڈیٹس سے آگاہ کریں گے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق ان اپ ڈیٹس کے لیے بین الاقوامی ایسوسی ایشن برائے خود کشی کی روک تھام سمیت دنیا بھر کی 100 سے زیادہ تنظیموں سے مشورہ کیا گیا ہے۔

Advertisement