کوئٹہ : (دنیا نیوز) بلوچستان محکمہ صحت نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال کو اختیارات سے تجاوز پر معطل کر دیا۔
سیکرٹری صحت مجیب الرحمن نے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کو غفلت اور اختیارات کے غلط استعمال پر پیڈا ایکٹ 2011 کے تحت معطل کیا گیا، محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ڈی جی محکمہ صحت کو متعلقہ افسر کے خلاف درج بالا الزامات کی تفصیلی انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ کے ساتھ سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔