بیجنگ : ( ویب ڈیسک ) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا۔
رپورٹس کےمطابق ٹک ٹاک نے ’ ٹاکو‘ نامی مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کو ایپلی کیشن کے اندر ہی متعارف کرایا ہے جسے ابھی صرف فلپائن میں آزمایا جا رہا ہے۔
ایپلی کیشن نے چیٹ بوٹ کی آزمائش کے لیے فلپائن کے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’ٹاکو‘ کو ٹک ٹاک پرویڈیوز سمیت دیگر مواد کے بہتر اور جلد نتائج کو تلاش کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاہم ساتھ ہی مذکورہ فیچر صارفین کے سوالات کے جوابات بھی دیتا ہے۔
اگر ٹک ٹاک نے ’ٹاکو‘ کو پلیٹ فارم کا مستقل حصہ بنا دیا تو یہ پہلا پلیٹ فارم ہوگا جس کی جانب سے چیٹ بوٹ کو بھی ایپلی کیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔