واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک نے انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کے لیے پہلا کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ اسے ایک خودمختار ریویو بورڈ کی جانب سے انسانی ٹرائل کے لیے مریضوں کو اکٹھا کرنے کی اجازت مل گئی ہے، یہ کمپنی معذوری کا شکار افراد کو اس ٹرائل کا حصہ بنائے گی تاکہ اپنی تجرباتی ڈیوائس کا تجربہ کر سکے جس پر 6 سال سے کام کیا جا رہا ہے۔
— Neuralink (@neuralink) September 19, 2023
گزشتہ سال امریکا کے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ایلون مسک کی کمپنی کو انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا مگر پھر مئی 2023 میں کلینیکل ٹرائل شروع کی اجازت دے دی تھی۔
نیورالنک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کلینیکل ٹرائل کے لیے ایسے افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو ریڑھ کی ہڈی کی انجری یا Amyotrophic Lateral Sclerosis (اے ایل ایس) کے باعث معذور ہو چکے ہیں۔
— Neuralink (@neuralink) March 21, 2023
ان افراد کے دماغ میں سرجری کے ذریعے اس حصے میں چپ نصب کی جائے گی جو جسمانی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے، جس سے وہ محض خیالات سے کمپیوٹر کرسر یا کی بورڈ کنٹرول کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔