جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری

ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق جراحی کی جدید ترین فارم سے 34 سالہ مریض کے پتے میں پتھری کا آپریشن کیا گیا ہے، جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن کیا۔

واضح رہے کہ روبوٹک سرجری جراحی کی جدید ترین فارم ہے، جس کے تحت جنرل سرجری کی جاسکتی ہے جبکہ یہ پیٹ لوورابڈومین کےآپریشن کیلئےکافی آسان اور کم تکلیف دہ عمل ہے جس سے مریض جلد صحت یاب ہوتا ہے۔