برلن :(ویب ڈیسک) جرمنی میں خلائی سٹیشن کا ملبہ گرنے کی اطلاع پر الرٹ جاری کردیا گیا۔
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ خلائی ملبے کا وزن تقریبا ًایک بڑی گاڑی کے وزن جتنا ہو سکتا، جس کا آج زمینی فضا میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس کا کچھ حصہ مغربی ریاست رائن لینڈ یا ملک کے دیگر حصوں میں بھی گر سکتا ہے۔
ان اطلاعات کے بعد کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا کچھ ملبہ جرمنی کی مغربی ریاست رائن لینڈ پلاٹینیٹ یا ملک کے دیگر حصوں میں بھی گر سکتا ہے، ملک میں اس پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
یہ ملبہ اس بیٹری پیک کا حصہ ہے، جسے تین برس قبل بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے الگ کر دیا گیا تھا،اس خلائی ردی کا وزن 2.6 ٹن یا 2600 کوئنٹل یا ایک ایس یو وی گاڑی کے سائز کے برابر ہونے کا امکان ہے۔