قاہرہ :(ویب ڈیسک ) مصر کی ایک خاتون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ میٹا ‘فیس بک کے خلاف اپنی وفات کی جعلی خبر شائع کرنے پر مقدمے کی کارروائی شروع کی ہے۔
فیس بک کے خلاف کیس کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم نے اس کے اکاؤنٹ پر ’متوفیہ‘ کا ٹیگ لگا کر اس کی توہین کی اور اسے اور اس کےخاندان کو نفسیاتی اذیت دی ہے، خاتون کی اس خبر پر اس کے فالورز بھی حیران رہ گئے۔
ساندرا فارس جو فیشن اور سفر کے بارے میں مواد فراہم کرتی ہیں، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسے ہزاروں افراد فالو کررہے ہیں،اس نے کہا کہ وہ اپنے ’میٹا‘ فیس بک پر ’متوفیہ‘ بیج کی ظاہری شکل سے حیران رہ گئیں جب وہ جہاز پر تھی اور ملک سے باہر سفر کر رہی تھیں تو ’میٹا‘ فیس بک ان کے اکاؤنٹس پر’متوفیہ‘ کا ٹیگ لگا دیا۔
اس نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ فیس بک پر اس کی موت کا الزام لگانے والی دستاویز کس نے جمع کروائی، لیکن اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس نے کیا یا کس نے جعلی رپورٹ جمع کروائی۔
ساندرا فارس نے بتایا کہ اس کے بعد اس کا خاندان گھبرا گیا، خاص طور پر اس وقت جب وہ ہوائی جہاز میں سفر کررہی تھی اور اس کے گھر والے 4 گھنٹے تک اس سے رابطہ نہیں کر پا رہے تھے۔
دوسری جانب ساندرا فارس نے تصدیق کی کہ اس کا اکاؤنٹ نیلے رنگ کے نشان سے تصدیق شدہ ہے، ’میٹا‘ فیس بک انتظامیہ کو یہ قدم اٹھانے سے پہلے اس کی ’موت‘ کی تصدیق کرنی چاہیے تھی۔