واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز کے فیچر کی آزمائش

Published On 22 September,2024 08:32 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے بیک گراؤنڈ سمیت چیٹنگ کیلئے الگ الگ تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

اس وقت واٹس ایپ کا بیک گراؤنڈ تقریباً ایک جیسے ہی رنگ کا ہے جو کہ سبز ہے لیکن نئے فیچر کے تحت صارفین بیک گراؤنڈ پر اپنی پسند کی تھیم لگا سکیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین اپنی مرضی کے مطابق نہ صرف بیک گراؤنڈ بلکہ چیٹنگ کی بھی الگ الگ تھیم بنا سکیں گے، صارفین واٹس ایپ چیٹنگس پر سبز کے علاوہ بلیو، سفید، گلابی اور سیاہ سمیت دیگر رنگوں کی تھیمز لگا سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں تھیمز کا الگ سیکشن دیا جائے گا، جہاں سیٹنگ میں جا کر صارفین اپنے مختلف چیٹنگ گروپس کی تھیم بھی تبدیل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی حالیہ ایک ہی رنگ کی تھیم کے بجائے نئے فیچر کے تحت صارفین کو نصف درجن سے زائد تھیمز کے آپشنز فراہم کئے جائیں گے۔

اگرچہ ابھی مذکورہ فیچر پر آزمائش شروع کر دی گئی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک پیش کر دیا جائے گا۔