رواں ماہ کے آخر تک انٹرنیٹ کی سپیڈ میں بہتری کا امکان

Published On 08 October,2024 03:48 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی، ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کا انتظام کیا جاسکے گا۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا آغاز 2019ء میں ہوا تھا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے