پی ٹی اے نےعارضی بینڈ وتھ کو سسٹم میں شامل کر دیا

پی ٹی اے  نےعارضی بینڈ وتھ کو سسٹم میں شامل کر دیا

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ کیبل میں خرابی کے پیش نظر عارضی بینڈوتھ کا انتظام کرلیا گیا اور سسٹم میں شامل کرلیا گیا۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں ڈی گریڈیشن نہیں ہے ، پی ٹی اے سب میرین کیبل کی بحالی کی نگرانی کررہا ہے۔ سب میرین کیبل اے اے ای ون میں 2 جنوری کو فالٹ سامنے آیا تھا۔