چینی کمپنی گی سپیِس اور پاک سیٹ میں سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کے فروغ کا معاہدہ

چینی کمپنی گی سپیِس اور پاک سیٹ میں سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کے فروغ کا معاہدہ

پاک سیٹ کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، دور دراز علاقوں میں کنیکٹیوٹی بہتر کرنے اور خطے میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو سہارا دینے میں مدد دے گی۔

گی سپیِس کے بیان کے مطابق تعاون کا دائرہ کار پالیسی ہم آہنگی، تکنیکی تعاون اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ پر مشتمل ہوگا، خاص طور پر کمپنی کے لو ارتھ آربٹ سیٹلائٹ آئی او ٹی نیٹ ورک گی سیٹ کام کے حوالے سے، جسے پاکستان اور آس پاس کے علاقوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

معاہدے کے تحت پاک سیٹ پاکستان میں کمرشل آپریشنز کے لیے درکار پالیسی معاملات، اسپیکٹرم کوآرڈینیشن اور قانونی تقاضوں کی تکمیل میں معاونت کرے گا، جبکہ دونوں فریق نیٹ ورک تک رسائی، سروس انٹیگریشن اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں بھی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

گی سپیِس کے چیف ایگزیکٹو وانگ یانگ نے کہا کہ کمپنی پاکستان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر موسم میں کام کرنے والی اور اعلیٰ اعتماد کی حامل سیٹلائٹ کمیونیکیشن سروسز فراہم کرے گی، جو دشوار گزار علاقوں میں کوریج کے خلا، صنعتی ڈیجیٹلائزیشن اور بین الریجنل رابطوں میں مددگار ثابت ہوں گی۔