ٹیکنالوجی
خلاصہ
- جرمنی: (ویب ڈیسک) آٹو موبیل کمپنی پورشے نے انتہائی پُر تعیش سپیڈ بوٹ متعارف کرا دی۔
جرمن موٹرنگ دیو پورشے مالدار افراد کو اپنی نئی Frauscher x Porsche 790 Spectre کے ذریعے متوجہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
پانچ لاکھ یورو سے زیادہ مالیت کی یہ سپیڈ بوٹ ایک مکمل طور پر الیکٹرک سپورٹس بوٹ ہے، جسے پورشے کی نسبتاً نئی Macan Turbo EV کے ڈیزائن اور سسٹمز پر تیار کیا گیا ہے۔
پورشے کا دعویٰ ہے کہ اس کی یہ نئی واٹرکرافٹ ہلکی، پھرتیلی اور انتہائی مؤثر ہے۔
اس میں 100 کلو واٹ آور بیٹری، 400 کلو واٹ PSM موٹر نصب ہے، جبکہ اس کی لمبائی 26 فٹ سے کچھ زیادہ ہے۔
Frauscher کے اشتراک سے تیار کی گئی یہ کشتی اندرونی اور بیرونی ڈیزائن میں Macan سے بھرپور مماثلت رکھتی ہے۔