چینی ماہرین نے رائفل بردار ڈرون تیار کر لیا

چینی ماہرین  نے رائفل بردار ڈرون تیار کر لیا

یہ رائفل ہوا میں پرواز کرتے ہوئے 100 سے 150 میٹر دور موجود ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس ڈرون میں وہی معیاری رائفل نصب کی جا سکتی ہے جو اس وقت چینی افواج استعمال کر رہی ہیں، اس جدید ڈرون کا مقصد خطرناک، پیچیدہ اور دشوار گزار علاقوں میں تعینات دشمن فوجیوں کو نشانہ بنانا ہے تاکہ چینی فوجیوں کی جانوں کو براہِ راست خطرے میں ڈالے بغیر کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔

جرنل آف گن لانچ اینڈ کنٹرول کے دسمبر کے شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق تجرباتی مرحلے میں اس ڈرون نے زمین سے 10 میٹر کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے معیاری رائفل کے ذریعے 100 میٹر دور انسانی قد کے ہدف پر 20 سنگل فائر کیے جن میں سے تمام گولیاں ہدف پر لگیں اور اس طرح 100 فیصد ہٹ ریٹ حاصل کیا گیا۔

مزید برآں، 20 میں سے 10 گولیاں صرف 11 سینٹی میٹر کے دائرے کے اندر لگیں، جو اس نظام کی غیرمعمولی درستگی کو ظاہر کرتا ہے۔