دبئی پولیس کا مخصوص کیڑوں کی مدد سے موت کے وقت اور وجوہات کا تعین

دبئی پولیس کا مخصوص کیڑوں کی مدد سے موت کے وقت اور وجوہات کا تعین

فرانزک ماہرین کے مطابق مخصوص کیڑے اور ان کی نشوونما کے مراحل لاش پر پائے جانے کی صورت میں موت کے وقت، حالات اور بعض اوقات مقام کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتے ہیں، اس سائنسی طریقۂ کار کے ذریعے تفتیشی ادارے ان کیسز کو بھی حل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں جو طویل عرصے تک معمہ بنے رہتے تھے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک تحقیق میں اس جدید طریقے کے استعمال سے نہ صرف شواہد زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں بلکہ تحقیقات میں شفافیت اور درستی بھی بڑھی ہے، یہ طریقہ دنیا کے جدید پولیس نظاموں میں استعمال ہو رہا ہے اور دبئی پولیس نے اسے مقامی حالات کے مطابق مؤثر انداز میں اپنایا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فرانزک سائنس کے مزید جدید طریقوں کو بھی تفتیشی عمل کا حصہ بنایا جائے گا، تاکہ جرائم کی روک تھام اور انصاف کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور دبئی پولیس کا جدید اور مؤثر نظام مزید مضبوط ہو۔