لاہور ہائیکورٹ: کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ: کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے درخواست دائر

درخواست آٹھویں جماعت کی طالبہ عالیہ سلیم نے اپنی وکیل شیزا قریشی کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وقافی حکومت ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما پر منفی اثرات ڈال رہا ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے وہ بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے،ٹک ٹاک ، فیس بک یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا کا استعمال کمسن بچوں کی نفسیات پر برا اثرات ڈالتا ہے۔

علاوہ ازیں درخواست گزار نے استدعا کی سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم دیتے ہوئے عدالت بچوں کی عمر کے لحاظ سے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق رولز ریگولیشن بنانے کی بھی ہدایت جاری کرے۔