پی ٹی اے کا پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم نیلامی کی تاریخ کا اعلان

پی ٹی اے کا پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم نیلامی کی تاریخ کا اعلان

پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم نیلامی 10 مارچ 2026 کو ہوگی، نیلامی کا حتمی شیڈول ریگولیٹری ہم آہنگی اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد طے، تصدیق شدہ ٹائم لائن سے ٹیلی کام آپریٹرز کو تیاری کے لئے مناسب وقت ملے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق شفاف اور زیادہ سے زیادہ شرکت پر مبنی نیلامی کو یقینی بنایا جائے گا، بولی دہندگان کو انفارمیشن میمورنڈم کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی گئی۔