ٹیکنالوجی
خلاصہ
- کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر آ گئی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ ہیکنگ روکنے کیلئے نیا سکیورٹی نظام تیار کر لیا۔
پی ٹی اے حکام کی جانب سے واٹس ایپ پر نئے سکیورٹی سسٹم کو ’میٹا او ٹی پی‘ کا نام دیا گیا ہے، صارف کے اکاؤنٹس کی حفاظت کیلئے ڈبل او ٹی پی فیچر متعارف کرایا جائے گا۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور میٹا میں معاملات طے پا گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر پہلا او ٹی پی ہیکرز تک پہنچ جائے تو تین منٹ بعد دوسرا او ٹی پی خودکار طور پر جاری ہوگا، ڈبل او ٹی پی فیچر سے آن لائن فراڈ کے واقعات میں نمایاں کمی متوقع ہے، صارف کو او ٹی پی لیک ہونے پر اکاؤنٹ کی رسائی واپس حاصل کرنے کا نیا آپشن دیا جائے گا۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق میٹا اس نئے سکیورٹی فیچر کا آغاز سب سے پہلے پاکستان میں کرے گا۔