پوپ لیو نےکی پادریوں کو خطبات میں مصنوعی ذہانت سے گریز کی ہدایت

پوپ لیو نےکی پادریوں کو خطبات میں مصنوعی ذہانت سے گریز کی ہدایت

شیکاگو میں پیدا ہوئے پوپ (جو امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے مسیحی پیشوا ہیں) نے اے آئی سے اجتناب کرنے کے ساتھ پادریوں کو اپنا دماغ استعمال کرنے کے لیے کہا ہے۔

پوپ نے یہ ریمارکس 19 فروری کو کلرجی آف ڈایوسیس آف روم میں ایک بند کمرہ اجلاس کے دوران دیے، ملاقات کی تفصیلات اگلے روز منظر عام پر آئیں اور ویٹیکن نیوز میں شائع کی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ وعظ کرنا دراصل ایمان کو دوسروں تک پہنچانے اور بانٹنے کا عمل ہے، ایمان ایک روحانی اور ذاتی تجربہ ہے جسے محض ٹیکنالوجی کے ذریعے منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

پوپ نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت سہولت فراہم کر سکتی ہے، مگر یہ کبھی بھی ایمان کی حقیقی روح اور پیغام کو اس انداز میں پیش نہیں کر سکتی جس کے لیے انسانی دل و دماغ درکار ہوتا ہے، انہوں نے پادریوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ذاتی مطالعہ، غور و فکر اور دعا کو ترجیح دیں۔