لائسنسنگ کے بعد فائیو جی انفراسٹرکچر میں اہم پیش رفت

لائسنسنگ کے بعد فائیو جی انفراسٹرکچر میں اہم پیش رفت

ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاز نے 177 فائیو جی سائٹس کو فعال کر دیا جبکہ زونگ کی جانب سے 150 فائیو جی سائٹس فعال کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں اہم عمارتوں اور مراکز کے قریب فائیو جی سائٹس فعال کردی گئیں، جن میں ریڈ زون، بلیو ایریا میں پارلیمنٹ سمیت مختلف سیکٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت 103 برانڈز کی 2254 ڈیوائسز پر فائیو جی نیٹ ورک ایکٹو ہے، تاہم آئی فون اور سام سنگ کی جانب سے تاحال فائیو جی پیچ فراہم نہیں کیا گیا۔