سپیکٹرم شیئرنگ پالیسی تیار، نظرثانی کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ ارسال

سپیکٹرم شیئرنگ پالیسی تیار، نظرثانی کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ ارسال

 وزارتِ آئی ٹی کے مطابق نئے بینڈز پر نظرثانی کے لیے پی ٹی اے کو معاملہ بھجوایا گیا ہے ، سپیکٹرم شیئرنگ سے تمام ٹیلی کام آپریٹرز مستفید ہوں گے جبکہ آپریٹرز ایک دوسرے کے ساتھ اسپیکٹرم شیئر کر سکیں گے

انہوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں نیٹ ورک سروس بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ایک ٹاور سے مختلف نیٹ ورکس سروس دے سکیں گے جبکہ سپیکٹرم شیئرنگ سے کوریج اور رابطوں میں بہتری متوقع ہے۔

 وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ نئے بینڈز پر نظرثانی کے بعد پالیسی پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔