واٹس ایپ صارفین کے لیے ویڈیو کالز بارے نیا فیچر جلد متعارف کرائے گا

واٹس ایپ صارفین کے لیے ویڈیو کالز بارے نیا فیچر جلد متعارف کرائے گا

یہ نیا فیچر کال کے دوران پس منظر کے غیر ضروری شور کو خودکار طور پر کم کرے گا جس سے آواز زیادہ صاف اور واضح سنائی دے گی۔

یہ خصوصیت خاص طور پر ٹریفک، ہجوم یا تیز ہوا جیسے شور والے ماحول میں کال کرنے والوں کے لیے فائدہ مند ہوگی، صارفین کو کال انٹرفیس میں ایک ٹوگل کے ذریعے اس فیچر کو آن یا آف کرنے کی سہولت دی جائے گی،ابتدائی طور پر یہ فیچر ڈیفالٹ کے طور پر فعال ہوگا تاہم صارف اپنی ضرورت کے مطابق اسے بند بھی کر سکے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر آپ کو سامنے والے کی آواز زیادہ واضح سنانے کے بجائے آپ کی آواز کو دوسرے شخص تک صاف انداز میں پہنچانے میں مدد دے گا، یعنی اگر آپ نے یہ فیچر آن کیا ہوگا تو سامنے والا شخص آپ کی آواز بہتر طریقے سے سن سکے گا۔