میٹا کا اپنے ملازمین کی مانیٹرنگ کیلئے کمپیوٹر میں نگران سافٹ ویئر انسٹال، وجہ بھی بتا دی

میٹا کا اپنے ملازمین کی مانیٹرنگ کیلئے کمپیوٹر میں نگران سافٹ ویئر انسٹال، وجہ بھی بتا دی

یہ عام عوام کے استعمال کے لیے نہیں بلکہ صرف کمپنی کے اپنے عملے کے لیے تیار کردہ ایک تکنیکی ٹول ہے۔

یہ سافٹ ویئر ملازمین کے کمپیوٹر پر خاموشی سے پس منظر میں چلتا رہتا ہے اور ان کی ہر چھوٹی بڑی سرگرمی کو ریکارڈ کرتا ہے۔
جیسے وہ ماؤس کو کہاں لے جارہے ہیں، کہاں کلک کررہے ہیں، کون سا مواد کاپی کررہے ہیں اور دفتری ایپلی کیشنز یا ویب سائٹس کو کس طرح استعمال کررہے ہیں۔

اس کا بنیادی مقصد ملازمین پر نظر رکھنا نہیں، بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ انسان کمپیوٹر پر روزمرہ کے دفتری کام کس طرح انجام دیتے ہیں۔

میٹا اس ریکارڈ شدہ ڈیٹا کی مدد سے اپنے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو تربیت دینا چاہتا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے خودکار ڈیجیٹل اسسٹنٹ بنائے جاسکیں جو انسانوں کی طرح کمپیوٹر پر مختلف کام خود بخود کرسکیں۔