ٹیکنالوجی سے عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانا ترجیح ہے: اسحاق ڈار

ٹیکنالوجی سے عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانا ترجیح ہے: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس کا مقصد شہریوں کے لیے زیادہ کارکردگی، سہولت، رسائی اور خدمات تک آسان رسائی یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔