واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب آواز والے سٹیکرز بھی بھیجے جائیں گے

واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب آواز والے سٹیکرز بھی بھیجے جائیں گے

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، اس سہولت کے ذریعے صارفین فون میں موجود آڈیو فائل یا اپنی آواز ریکارڈ کرکے سٹیکر میں شامل کرسکیں گے۔

ایک ساؤنڈ سٹیکر میں زیادہ سے زیادہ 10 سیکنڈ کی آڈیو شامل کی جاسکے گی، واٹس ایپ پر یہ سٹیکر بھیجنے کے بعد اس کے ساتھ والیوم آئیکون نظر آئے گا، جس پر کلک کرکے آواز سنی جاسکے گی۔

اس کےعلاوہ، ویڈیو سے اینیمیٹڈ سٹیکر تیارکرتے وقت ایپ خودکار طور پر ویڈیو کے پانچ سیکنڈ کے آڈیو حصے کو بھی شامل کرسکے گی، صارفین چاہیں تو اس آڈیو کی جگہ اپنی آواز یا کوئی دوسری آڈیو فائل بھی استعمال کرسکیں گے۔