ٹیکنالوجی
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کے اخراجات پورے کرنے اور کاروباری لاگت کم کرنے کے لئے اپنے ساٹھ ہزار ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے کی پیشکش کر دی۔
یہ تعداد کمپنی کی عالمی افرادی قوت کے ایک چوتھائی سے بھی زیادہ بنتی ہے، اس پروگرام کے تحت امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور بھارت میں منتخب شعبوں کے اہل ملازمین علیحدگی اختیار کر سکیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین کو معاونت کے ساتھ ایک نیا پیشہ ورانہ راستہ اختیار کرنے کا موقع ملے گا جبکہ ادارے کو بدلتی کاروباری ضروریات کے مطابق اپنی افرادی قوت ڈھالنے میں مدد ملے گی۔
مائیکروسافٹ سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز اور جدید چپس پر اربوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں، تاہم اس بھاری سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع پر سرمایہ کاروں کی نظریں بھی مرکوز ہیں۔