چین نے امریکی کمپنیوں سے مقابلے کیلئے اپنا اے آئی سپر ایجنٹ متعارف کرا دیا

چین نے امریکی کمپنیوں سے مقابلے کیلئے اپنا اے آئی سپر ایجنٹ متعارف کرا دیا

نیا اے آئی ایجنٹ کوڈنگ کے عمل میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اسے انتھروپک کے ’کلاڈ کوڈ‘ اور اوپن اے آئی کے اے آئی ایجنٹس کے مقابلے میں متعارف کرایا گیا ہے۔

عام اے آئی چیٹ بوٹس کے برعکس سپر ایجنٹ کو خودکار انداز میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ گروپ چیٹس کی گفتگو کا مشاہدہ کرکے پروگرامنگ کے دوران پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے اور صارف کی جانب سے مدد طلب کرنے سے پہلے ہی ممکنہ حل پیش کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے گٹ ہب پر جاری یوزر گائیڈ کے مطابق اس اے آئی ٹول کا بنیادی مقصد کم سے کم انسانی ہدایات کے ساتھ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔

ڈیپ سیک نے سپر ایجنٹ کو چینی میسجنگ پلیٹ فارم وی چیٹ میں متعارف کرایا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیپ سیک اپنے کم لاگت والے اے آئی چیٹ بوٹس کے باعث پہلے ہی عالمی سطح پر توجہ حاصل کرچکی ہے، جو مہنگے اے آئی چیٹ بوٹس جیسی صلاحیتیں فراہم کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مزید پیش رفت کے لیے سرمایہ بھی اکٹھا کررہی ہے اور حال ہی میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔