عالمی سب میرین کیبل میں خرابی: پاکستان میں بھی انٹرنیٹ صارفین متاثر

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی: پاکستان میں بھی انٹرنیٹ صارفین متاثر

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث بعض صارفین کو انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ خرابی کی نشاندہی اور بحالی کے وقت کا تعین کرنے کے لیے ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کی ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم سے رابطہ کاری جاری ہے۔

انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے بچانے کے لیے ٹریفک متبادل بین الاقوامی کیبلز پر منتقل کی جارہی ہے جب کہ متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی جاری رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب سب میرین کیبل کی خرابی دور کرنے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور پی ٹی اے کی صورتحال پر مسلسل نظر ہے

پی ٹی اے نے واضح کیا ہےکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی معمول کے مطابق بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں، متاثرہ کیبل کی بحالی کا متوقع وقت تاحال متعین نہیں ہوسکا۔