کوٹ ادو :خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

Published On 05 Sep 2017 02:39 PM 

پیدا ہونے والوں میں 3 بیٹے 2 بیٹیاں شامل ، تین سال قبل بھی خاتون نے ایک وقت میں 5 بیٹیوں کو جنم دیا تھا

کوٹ ادو (دنیا نیوز ) کوٹ ادو کی خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ، جنم لینے والوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں ، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی قصبہ چوک سرور شہید کے چک نمبر 543 ٹی ڈی اے کے رہائشی عبدالغفور کی بیوی کو ڈلیوری کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ لایا گیا جہاں اس کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جس میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جو صحت مند اور نارمل ہیں ۔ 5 بچوں کی پیدائش پر عبدالغفور کے گھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ مذکورہ خاتون کے ہاں 3 سال قبل بھی 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور اس وقت پیدا ہونے والی پانچوں بیٹیاں تھیں ۔