فلپائنی ملازمہ نے لگژری گاڑی لکی ڈرا انعام میں جیت لی

Last Updated On 18 December,2018 12:38 pm

دبئی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات میں مقیم فلپائنی ملازمہ نے بی ایم ڈبلیو 3 سیریز لگژری کار انعام میں جیت لی جس کی قیمت تقریباً 83 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ فلورنزا ہ لکی انعام جیتنے کے بعد بہت خوش اور پُر جوش دکھائی دی.

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلپائنی میڈ کی یو اے ای ایکسچینج کے لکی ڈرا کے ذریعے جیتی گئی گاڑی کی قیمت تقریباً 83 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یو اے ای ایکسچینج نے اعلان کیا کہ فلورنزا سانتوس لکی ونر ہیں جنہوں نے نئی بی ایم ڈبلیو 3 سیریز کار جیتی ہے۔

مذکورہ خاتون گزشتہ 11 ماہ سے دبئی میں ملازمت کر رہی ہے۔ فلورنزا کا کہنا تھا کہ لکی انعام جیتنے کے بعد میں بہت خوش اور پُر جوش ہوں، انعام میں جیتی گئی گاڑی فروخت کر کے واپس فلپائن جاؤنگی اور اپنا گھر تعمیر کرنے کے بعد فلپائن میں ہی کوئی کاروبار کروں گی۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر سیاحت کی غرض سے ابوظہبی میں مقیم پرتگالی شہری نے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا بگ ٹکٹ سے پہلی مرتبہ خریدی گئی لاٹری سے ہی 1 کروڑ 20 لاکھ اماراتی درہم کی انعامی رقم جیتی تھی۔
 

Advertisement