پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے کپڑے بنانے کا کام شروع

Last Updated On 19 September,2019 10:59 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں ملبوسات بنانے والی ایک کمپنی نے پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے کپڑے بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی نے پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے حاصل ہونے والے پولیسٹر فائبرز سے بنے تیزی سے خشک ہونے والے کپڑوں کی تیاری کا کام شروع کیا ہے۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم بہار کیلئے تیارکئے جانے والے ملبوسات کے ڈیزائن بھی جدید ہوں گے اور خیال رکھاجائے گا کہ ایک سیزن میں بننے والا ڈیزائن اگلے سیزن میں مارکیٹ میں نہ لایا جائے۔