مشہور بلغارین نابینا خاتون بابا وانگا کی 2020ء کے بارے میں حیرت انگیز پیشگوئیاں

Last Updated On 09 January,2020 10:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جنوب مشرقی یورپی ملک بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی اس حیرت انگیز خاتون بابا وانگا کی اکثر پیشگوئیاں سچ اور درست ثابت ہوئیں۔ 1996ء میں انتقال کرنے والی اس خاتون نے 2020ء کے بارے میں بھی خوفناک پیشگوئیاں کی تھیں۔

بابا وانگا کا اصل نام وانژلیا پاندوا دیمیتروا تھا جو بلغاریہ میں پیدا ہوئیں۔ بارہ سال کی عمر میں ان کی زندگی میں ایک حادثہ پیش آیا جب وہ ایک پراسرار بگولے کی زَد میں آ کر گم ہو گئیں اور کئی دنوں کے بعد اپنے خاندان کو ملیں لیکن آنکھوں میں مٹی بھر جانے کی وجہ سے اُن کی بصارت کم ہوتی چلی گئی۔ اس کے باوجود وہ کافی کچھ دیکھتی تھیں اور حیرت انگیز طور پر پیش گوئیاں کر کے لوگوں کی مدد کرنے لگیں۔

بابا وانگا کا انتقال 1996ء میں ہوا لیکن اس سے پہلے ہی وہ 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے، 2004ء میں سونامی، ایک سیاہ فام امریکی شہری کے امریکی صدر بننے اور 2010ء میں عرب دنیا میں ابھرنے والی انقلابی تحریکوں کے سلسلے ’عرب بہار‘ کی پیشین گوئی کر چکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابا وانگا کی چشم کشا پیشن گوئیاں

بابا وانگا کے مطابق 2016ء میں براعظم یورپ کے ملکوں کو مسلمان عسکریت پسندوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جن کے نتیجے میں یورپ کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ 2018 سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا۔

2023ء سے متعلق انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ زمین کے مدار میں تبدیلی آئے گی جو بہت معمولی ہو گی۔ سال 2028ء سے متعلق انہوں نے کہا کہ انسان توانائی کا ایک نیا ذریعہ تلاش کر لے گا۔ اناج کی کمی ختم ہونا شروع ہو جائے گی اور سیارہ زہرہ کی طرف انسانی خلائی مشن روانہ کیا جائے گا۔

2033ء سے متعلق انہوں نے کہا تھا کہ قطبین پر جمی برف پگھلنے سے سمندروں میں پانی کی سطح بلند ہو جائے گی۔ 2043 میں براعظم یورپ پر مسلمانوں کا کنٹرول ہو جائے گا، یورپ کے زیادہ تر حصے خلافت کے تحت آ جائیں گے، اس کا مرکز روم ہو گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سال 2046ء میں انسان اپنی مرضی کے مطابق انسانی اعضا بنا سکے گا، اعضا کی تبدیلی علاج کا اہم ذریعہ بن جائے گا جبکہ سال 2066ء میں ایک مسجد پر حملہ ہونے کے بعد امریکا ایک غیر معمولی ہتھیار استعمال کرے گا جس سے درجہ حرارت اچانک گر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بابا وانگا کی 2019ء کے حوالے سے پیشن گوئیاں

بابا وانگا نے 2019ء کیلئے کئی اہم اور حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سال دنیا کو قدرتی آفات گھیرے رکھیں گی۔

بابا وانگا کی 2020ء کے بارے میں پیشگوئیاں

بابا وانگا کی 2020ء کے متعلق بھی حیرت انگیز پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں۔ ان میں سب سے اہم پیشگوئی یہ ہے کہ 2020ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی زندگیوں کو خطرہ درپیش ہوگا۔ روسی صدر پر قاتلانہ حملہ ہوگا ٹرمپ دماغی عارضے میں مبتلا ہو کر بہرے ہو جائیں گے۔

بابا وانگا کے مطابق 2020ء میں ایشیا کے مختلف ممالک میں تباہ کن زلزلے اور سونامی آئیں گے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے روس میں ایک بڑے شہاب ثاقب کے گرنے کی پیش گوئی بھی کی۔

بابا وانگا کون؟

بابا وانگا 31 جنوری 1911ء کو بلغاریہ کے شہر وینجیلا میں پیدا ہوئیں لیکن کمزور صحت کی وجہ سے کسی کو اس کے بچنے کی امید نہیں تھی لیکن قدرت نے انھیں بچا لیا۔ اس کے بعد بابا وانگا جوان ہوئیں تو ایک حادثے نے انھیں نابینا کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی طوفان نے انھیں اٹھا کر دور پھینک دیا اور اس کی آنکھیں مٹی سے بھر گئیں۔ اس کے بعد ان کی بینائی ہر طرح کے علاج اور کوشش کے باوجود ختم ہو گئی۔

بابا وانگا کا اپنی موت سے پہلے دنیا کے نام آخری پیغام

بابا وانگا نے دنیا کے نام آخری پیغام میں کہا تھا کہ ‘’ایک دوسرے سے نفرت مت کرو، کیونکہ تم سب میرے بچے ہو’’۔