دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری کی تقریبا 16 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی میں مقیم پاکستانی شہری کی قسمت جاگ اٹھی، 48 سالہ محمد شفیق ایک ہی دن میں کروڑ پتی بن گئے، انہوں نے 10 ستمبر کو دبئی ڈیوٹی فری نامی لکی ڈرا کا ٹکٹ خریدا تھا، سات اکتوبر کو دبئی ائیر پورٹ پر ہونے والی قرعہ اندازی میں انکا انعام نکل آیا۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 7 بچوں کے والد نے کہا کہ میں نے جانتا اس وقت کیا کہوں، میں اللہ کا شکر گزار ہوں، یہ سب کچھ میرے بچوں کے لیے ہے، میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، میری پہلی ترجیح اس رقم کو بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنا ہے، میرا چھوٹا بیٹا تین کا سال ہے، وہ ابھی سکول جانا شروع ہوا ہے، یہ لاٹری میرے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔