سب سے لمبی ٹانگیں، امریکی لڑکی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Published On 08 October,2020 08:34 am

ٹیکساس: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی میسی کیورین نے سب سے زیادہ لمبی ٹانگیں رکھنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میسی کیورین کی لمبی ٹانگیں سب کیلئے باعث حیرت ہیں، اس کی ٹانگیں اس کے قد سے تقریباً ایک میٹر لمبی ہیں۔ میسی کیورین کی ٹانگوں کی لمبائی 53 انچ ہے جبکہ سابقہ ریکارڈ روس کی ایکاٹیرنیا لیسینا کے پاس تھا جن کی ٹانگوں کی لمبائی52 اعشاریہ 2 انچ تھی۔ میسی کیورین کا قد 6 فٹ10 انچ ہے۔

میسی کا کہنا تھا کہ طویل ترین ٹانگوں کی وجہ سے سر دروازے سے ٹکراتا ہے، گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہوتا ہے اور لباس کی تلاش بھی آسان نہیں۔ میسی کو اس وقت سوشل میڈیا سٹار بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ اب تک انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر محض 5 پوسٹ شیئر کی ہیں جبکہ انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہے۔

 

Advertisement