ڈائناسور کا ڈھانچہ ڈھائی ارب روپے میں فروخت

ڈائناسور کا ڈھانچہ ڈھائی ارب روپے میں فروخت

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائرانوسار کو ٹی ریکس بھی کہا جاتا ہے اور یہ ڈائناسور کی لمبی ترین نسل ہے، ریکس لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کی معنی بادشاہ ہوتا ہے۔ ٹائرانوسار کو ڈائناسور جانوروں میں بادشاہ کی اہمیت حاصل رہی ہے۔ 

نیویارک کے نیلام گھر کرسٹیز میں ٹی ریکس کا فوسل 3 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ رقم میں فروخت ہو گیا۔ فروخت ہونے والے فوسل کی ابتدائی قیمت 60 سے 80 لاکھ لگائی گئی تاہم یہ ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا اور اس کی نیلامی سے ڈائنا سور کے ڈھانچوں کی نیلامی کا نیا ریکارڈ بھی بنا۔

ڈھانچہ کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹائرانوسار 6 کروڑ 70 لاکھ سے قبل زمین پر پایا جاتا تھا اور زندہ ہونے کے وقت اس کا مجموعی وزن 8 ٹن تک ہوگا۔